9 سے 23 مارچ تک تمام اسکول بند کرنے کا اعلان

9 سے 23 مارچ تک تمام اسکول بند کرنے کا اعلان

صوبائی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
9 سے 23 مارچ تک تمام اسکول بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

9 Mar 2026

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول 9 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حالیہ علاقائی صورتحال اور ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کے خدشات کے باعث عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند رکھنے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکولوں کی بندش کے دوران بھی داخلہ مہم اور تعلیمی اداروں کی ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ پہلے سے طے شدہ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ادارہ جاتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!