5 hours ago
28 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل دیور نکلا
Webdesk
|
28 Sep 2026
جھنگ: اڈیالاروڈ ڈھوک جھنگ سے اغوا کے بعد قتل کی جانے والی خاتون کا قاتل اس کا دیور نکلا۔
پولیس کے مطابق 28 سالہ نبیلہ شاہین کو 12 ستمبر کو گھر سے اغوا کیا گیا تھا، خاتون کو اغواکے بعد قتل کرکے ثبوت مٹانیکے لییگڑھے میں دفنایاگیا تھا تاہم گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش برآمد کرکے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ اغوا کی گئی 2معصوم بچیاں بھی بازیاب کرالی گئی ہیں، ملزم مقتولہ کا دیور ہے جس نے جائیداد کی مقدمہ بازی پرخاتون کو اغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کرلیا گیا ہے۔
Comments
0 comment