16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، دو مفرور کی تلاش جاری
16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں 16 سالہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں 16 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ 

پولیس کے مطابق گینگ ریپ میں ملوث ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے، جس کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود کے گاؤں چترانہ میں پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم محسن نے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی زیادتی کی، ملزمان نے زیادتی کرتے ویڈیو بنا لی بلیک میل کرتے رہے. لڑکی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شکرگڑھ میں علاج جاری ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!