12 hours ago
11 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی
پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Webdesk
|
18 Aug 2025
بہاولپور: بہاولپور میں 11 سالہ بچی کو نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں 11 سالہ بچی مدرسے سے گھر واپس جا رہی تھی کہ ملزم نے قریبی کھیتوں میں لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment