13 hours ago
100 سے زائد معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

Webdesk
|
12 Sep 2025
کراچی: قیوم آباد کے علاقے میں 100 سے زائد معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس نے دھر لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 2011 سے ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آبادمیں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگاتا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم 2016 سے کم عمر بچے اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اور زیادتی کررہاہے، ملزم 5 سال سے 12 سال تک کے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
ٹھیلے پر آنے والے بچوں کو انعام کا لالچ دے کر اوپر گھر میں لے جاتا تھا، وڈیوز کس مقصد کیلیے بناتا تھا تفتیش جاری ہے۔
پولیس کو ملزم کے پاس سے 350 سے زائد نازیبا تصاویر اور وڈیوز ملی ہیں ، پولیس ملزم کا نشانہ کم عمر بچیاں ہوتی تھیں ، ملزم کی ایک بچی کے ساتھ کئی وڈیوز اور تصاویر موجود ہیں۔
Comments
0 comment