3 hours ago
شوہر اور دیور نے خاتون کو قتل کر کے خاموشی سے دفنا دیا
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2026
سرگودھا کے نواحی علاقے ٹینکی والا گاؤں میں ایک خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر خاتون کو اس کے شوہر اور دیور نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدا میں دعویٰ کیا کہ خاتون کی موت طبعی وجوہات کے باعث ہوئی ہے اور اسی بنیاد پر اسے دفنا دیا گیا۔
تاہم تدفین سے قبل غسل دینے والی خاتون نے مقتولہ کی گردن پر گلا دبانے کے نشانات دیکھے، جس پر اس نے اہل محلہ کو آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد کی بنیاد پر مقتولہ کے شوہر اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ کے ذریعے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment