پاکستانیوں نے ایک سال میں 99 ارب گھنٹے موبائل استعمال میں گزار دیے

پاکستانیوں نے ایک سال میں 99 ارب گھنٹے موبائل استعمال میں گزار دیے

ایک صارف نے اوسط 7 جی بی ڈیٹا استعمال کیا
پاکستانیوں نے ایک سال میں 99 ارب گھنٹے موبائل استعمال میں گزار دیے

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2024

موبائل ڈیوائسز (Android) پر گزارے جانے والے گھنٹوں کے لحاظ سے پاکستان عالمی سطح پر 10ویں نمبر پر ہے، پاکستانی صارفین نے 2023 میں اپنے اسمارٹ فونز پر کل 99 ارب گھنٹے گزارے۔

 اسٹیٹ آف ایپس رپورٹ برائے پاکستان کے مطابق، اماراتی پریمیئم اسٹریمنگ پلیٹ فارم بیگن کے تعاون سے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2023 میں پاکستان کے براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 124 ملین تھی، اور فی صارف اوسطاً ماہانہ ڈیٹا کا استعمال 7.5GB تھا۔ پورے سال کے دوران، پاکستان نے ایپ ڈاؤن لوڈز کی تقریباً اتنی ہی تعداد کو برقرار رکھا، جس میں 3.51 بلین ڈاؤن لوڈز ریکارڈ کیے گئے۔

 پاکستان حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کرنے والی ایپ مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ 2022 میں، اس کی شرح نمو میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا (2021 میں 2.61 بلین ڈاؤن لوڈز سے 2022 میں 3.52 بلین ڈاؤن لوڈز تک)۔ تاہم، 2023 میں، مارکیٹ نے 0.3 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

 رپورٹ میں اس سست روی کی وجہ عالمی رجحان کو قرار دیا گیا، جہاں دنیا بھر میں ایپ ڈاؤن لوڈز میں صرف 0.8 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو کہ گزشتہ سال 255 بلین کے مقابلے 2023 میں 257 بلین تک پہنچ گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!