پاکستان میں انٹرنیٹ خرابی زیر سمندر کیبل کی مرمت کیوجہ سے ہوئی ہے، آئی ٹی وزارت

پاکستان میں انٹرنیٹ خرابی زیر سمندر کیبل کی مرمت کیوجہ سے ہوئی ہے، آئی ٹی وزارت

یمن کے قریب پانچ کیبلز کی مرمت جاری ہے جس میں 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکریٹری
پاکستان میں انٹرنیٹ خرابی زیر سمندر کیبل کی مرمت کیوجہ سے ہوئی ہے، آئی ٹی وزارت

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2025

 سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ضرار ہاشم نے کہا ہے کہ خراب ہونے والی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز کی مرمت میں چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی برقرار رہے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یمن کے ساحل کے قریب چار سے پانچ بین الاقوامی سب میرین کیبلز کٹ گئی ہیں جن میں سے دو کیبلز براہِ راست پاکستان سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو متبادل نیٹ ورکس پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، تاہم مکمل بحالی میں وقت لگے گا کیونکہ ان کی مرمت کے لیے خصوصی بحری جہاز درکار ہوتے ہیں۔

اجلاس میں کمیٹی رکن صادق میمن نے سوال اٹھایا کہ اگر نئی کیبلز نصب کی جا رہی ہیں تو انٹرنیٹ میں رکاوٹیں کیوں ختم نہیں ہو رہیں؟ اس پر سیکریٹری آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کو یورپ سے جوڑنے کے لیے مزید تین سب میرین کیبلز کے منصوبے جاری ہیں جو آئندہ 12 سے 18 ماہ میں مکمل ہوں گے، اور ان کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!