ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف18 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

Webdesk
|
23 Sep 2025
ابوظبی: پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کرلی۔
پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف18 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل تھیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی،بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی ٹیم کا حصہ تھے۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے تھے۔کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Comments
0 comment