12 hours ago
فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں ہنگامے

Webdesk
|
23 Sep 2025
میلان : فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔
اٹلی کے مختلف شہروں میں دس ہزار سے زائد افراد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے اور غزہ پر اسرائیلی حملے اور اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
ان مظاہروں کا حصہ ایک ملک گیر ہڑتال تھی، جسے مزدور یونینز نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف منظم کیا تھا۔اٹلی کے دوسرے بڑے شہر میلان میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جہاں مظاہرین نے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کی۔
پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ریاستی میڈیا کے مطابق ان جھڑپوں میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 10 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
Comments
0 comment