سانحہ ڈیگاری: سردار شیرباز ساتکزئی کو ضمانت مل گئی

سانحہ ڈیگاری: سردار شیرباز ساتکزئی کو ضمانت مل گئی

ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے
سانحہ ڈیگاری: سردار شیرباز ساتکزئی کو ضمانت مل گئی

Webdesk

|

22 Sep 2025

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مبینہ دہرے قتل کیس میں گرفتار قبائلی سردار شیرباز ساتکزئی کو بلوچستان ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔

ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ان کی رہائی ممکن ہو جائے گی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اقبال کاسی کی عدالت میں ہوئی۔

سردار شیرباز ساتکزئی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کی ہے اور مچلکے جمع کراتے ہی موکل رہا ہو جائیں گے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ انصاف کی فوری فراہمی کی ایک مثال ہے۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ سے تین دن قبل ڈیگاری کے علاقے سنجدی میں ایک جرگے کے مبینہ حکم پر احسان اللہ نامی شخص اور بانو بی بی نامی خاتون کو گولیوں سے ہلاک کیا گیا تھا۔ مقتولہ کو سات گولیاں ماری گئیں جبکہ واقعے کو "کاروکاری" قرار دیا گیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!