ظلم کی انتہا، آپسی جھگڑے پر حاملہ بھینس کی دو ٹانگیں کاٹ دی گئیں

22 hours ago

ظلم کی انتہا، آپسی جھگڑے پر حاملہ بھینس کی دو ٹانگیں کاٹ دی گئیں

واقعہ گجرات میں پیش آیا، مقدمہ درج
ظلم کی انتہا، آپسی جھگڑے پر حاملہ بھینس کی دو ٹانگیں کاٹ دی گئیں

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2025

گجرات: ضلع گجرات کے علاقے کھیوہ حیات گڑھ میں سفاکیت کی ایک اور دل دہلا دینے والی مثال سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم افراد نے ایک حاملہ بھینس کی دو ٹانگیں کاٹ دیں۔

متاثرہ بھینس محنت کش غلام نبی کے خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ تھی۔ غلام نبی نے روتے ہوئے بتایا کہ ’’یہ بھینس ہی میرا کل اثاثہ تھی، جس کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔ اب میرے بچوں کا پیٹ کون بھرے گا؟‘‘

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعہ حسد یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ متاثرہ خاندان انصاف کے حصول کے لیے حکام سے اپیل کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ہی دن پہلے سندھ کے ضلع سکھر میں بھی سفاکی کا ایسا ہی دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک حاملہ اونٹنی کی ٹانگ ذبح کر دی گئی تھی۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پیدا کیا تھا اور لوگوں نے جانوروں کے تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!