یاسمین راشد، سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا

یاسمین راشد، سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا

شاہ محمود قریشی کو مقدمے میں موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا
یاسمین راشد، سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا

Webdesk

|

9 Sep 2025

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت نے ہائی کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں یاسمین راشد، سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے روز ہائی کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے میں موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، اور میاں محمود الرشید کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، خدیجہ شاہ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس مقدمے میں کل 51 ملزمان نامزد تھے جن میں سے عدالت نے 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، جبکہ 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ مقدمے میں مجموعی طور پر پانچ خواتین ملزمان شامل تھیں۔

بری ہونے والے ملزمان میں شاہ محمود قریشی کے علاوہ روبینہ جمیل اور افشاں طارق بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مقدمے کا ٹرائل جیل میں مکمل کیا گیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!