وزیراعظم کے مشیر کی اسرائیلی عہدیدار سے ملاقات، مشتاق احمد کی شدید تنقید

وزیراعظم کے مشیر کی اسرائیلی عہدیدار سے ملاقات، مشتاق احمد کی شدید تنقید

لندن میں سیاحتی فیئر کے موقع پر یہ ملاقات ہوئی ہے
وزیراعظم کے مشیر کی اسرائیلی عہدیدار سے ملاقات، مشتاق احمد کی شدید تنقید

ویب ڈیسک

|

14 Nov 2025

لندن میں ہونے والے ٹورزم فیئر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور نیشنل کوآرڈینیٹر سردار الیاس خان کی اسرائیلی اہلکار سے مصافحہ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

ویڈیو میں انہیں اسرائیلی ٹورزم منسٹری کے ڈائریکٹر جنرل مائیکل اِزحاکوف سے ہاتھ ملاتے دیکھا گیا۔ یہ ملاقات ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن میں پاکستانی پویلین کے داخلی دروازے کے قریب ہوئی۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اس واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے ساتھ "غداری" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے قاتلوں سے ہاتھ ملانا قبلۂ اول اور غزہ کے شہدا کی توہین ہے، قوم ایسے اقدامات کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس کے باوجود اس ملاقات نے حکومتی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تحریک انصاف نے بھی اس واقعے پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے سرکاری اکاؤنٹ نے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سرکاری مؤقف سے کسی بھی قسم کا انحراف قابلِ قبول نہیں۔

رواں سال کچھ پاکستانی شہریوں کے اسرائیل کے دورے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جبکہ پاکستانی شہریوں کے لیے اسرائیل کا سفر اب بھی ممنوع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!