تحریک انصاف کو پنجاب سے بڑا دھچکا، اہم رہنما انتقال کرگئے

تحریک انصاف کو پنجاب سے بڑا دھچکا، اہم رہنما انتقال کرگئے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سوگواران کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی
تحریک انصاف کو پنجاب سے بڑا دھچکا، اہم رہنما انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

22 Jul 2025

پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی، سابق گورنر اور روپوش رہنما کے والد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں محمد اظہر 91 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔

فیملی ذرائع نے میاں محمد اصغر کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے اپنی آخری سانسیں منگل کی رات لیتے ہوئے عجل کو گلے لگا لیا۔

میاں محمد اظہر 2024 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے قومی اسمبلی تھے۔ انہوں نے حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑا اور آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔

میاں محمد اظہر کا شمار پاکستان کے سینئر اور غیر متنازع سیاستدانوں میں ہوتا تھا ۔ اُن کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!