سرکاری اسکیم پر حج پر جانے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبر

سرکاری اسکیم پر حج پر جانے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبر

حکومت نے 26 کیلیے درخواست وصولیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے
سرکاری اسکیم پر حج پر جانے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبر

ویب ڈیسک

|

4 Aug 2025

وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج 2026 کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا آغاز آج 4 اگست سے کر دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین سے درخواستیں 9 اگست تک "پہلے آئیں، پہلے پائیں" کے اصول پر نامزد بینک برانچوں میں جمع کی جائیں گی۔ اگر کوٹہ مکمل نہ ہوا تو 11 سے 16 اگست تک غیر رجسٹرڈ افراد کے لیے درخواستیں کھولی جائیں گی۔ سرکاری سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے پر پورٹل بند کر دیا جائے گا۔

حج پالیسی 2026 کے تحت، وفاقی کابینہ نے پاکستان کا کل حج کوٹہ 179,210 مقرر کیا ہے۔ اس میں سے 119,210 (66.52%) سرکاری سکیم اور 60,000 (33.48%) نجی سکیم کے لیے مختص ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ حج اخراجات 11.5 لاکھ سے 12.5 لاکھ روپے تک ہوں گے، جو پیکج پر منحصر ہے۔ 38 سے 42 روزہ پیکج کے لیے درخواست دہندگان کو 5 لاکھ روپے، جبکہ 20 سے 25 روزہ پیکج کے لیے 5.5 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔ دوسری قسط یکم نومبر 2025 سے وصول کی جائے گی۔

وزارت نے اعلان کیا کہ عازمین کے لیے عمر کی بالائی حد ختم کر دی گئی ہے، تاہم یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے افراد درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سرکاری سکیم کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا عمل آج سے باضابطہ شروع ہو گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!