سپہ سالار اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، عہدے کی مدت 5 سال مقرر
Webdesk
|
13 Nov 2025
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953 اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں ترامیم کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے، جس کے تحت سپہ سالار کو اگلے پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترامیم کا بل پیش کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا جس پر اسپیکر نے رائے شماری کرائی اور ایوان نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953 میں ترامیم اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں ترامیم کا بل بھی وزیر دفاع نے ایوان میں پیش کیا اور اسے بھی ارکان اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
Comments
0 comment