سانحہ نو مئی کا ایک سال، تحریک انصاف آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی

سانحہ نو مئی کا ایک سال، تحریک انصاف آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی

سانحے کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر
سانحہ نو مئی کا ایک سال، تحریک انصاف آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی

ویب ڈیسک

|

8 May 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں پُرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان اور حامیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پھر یہ بڑھتے بڑھتے سول و عسکری املاک تک پہنچا جس کے دوران فوج کی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے۔ 

جس وقت احتجاج جاری تھا، سوشل میڈیا مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی فوٹیج شیئر ہونا شروع ہوئیں۔ لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ اور راولپنڈی میں آرمی کا ہیڈ کوارٹر جنرل ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر حساس مقامات پر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے پُرتشدد احتجاج کیا تھا۔

اس کے علاوہ سرکاری املاک کو بھی مظاہرین نے نقصان پہنچایا اور اُن کو نذر آتش بھی کیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گورہر نے کہا کہ سانحہ نو مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم ملک بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے جس میں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، کارکنان، عہدیداران اور عوام شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روز اول سے مطالبہ کررہے ہیں کہ سانحہ نو مئی کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور پھر اس میں ملوث افراد کو سزا دی جائے کیونکہ اب تک شواہد یا سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ (ایس سی) پر زور دیا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق ان کی درخواست پر غور کرے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے فسادات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے 9 مئی کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے ایک عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے جس میں واقعے کی دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!