سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر، اراکین کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافے کی منظوری

ویب ڈیسک
|
28 Aug 2025
سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے ملکر اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسمبلی سے منظور ہونے والی قرار داد کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور اپوزیشن اراکین شامل تھے۔
اجلاس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھ کر ساڑھے چار لاکھ روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ خصوصی کمیٹی نے اراکین کی مراعات میں بھی بڑے اضافے کی منظوری دے دی جس کی تفصیلات دی الوقت سامنے نہیں آسکی ہیں۔
اجلاس میں مختلف الاؤنسز میں بھی اضافہ کیا گیا، تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی تنخواہیں پنجاب اور بلوچستان کے مقابلے میں نسبتاً کم رکھی گئی ہیں۔
Comments
0 comment