سندھ حکومت کے الیکٹرک کا متبادل لے آئی، کراچی والوں کو سستی بجلی ملے گی

سندھ حکومت کے الیکٹرک کا متبادل لے آئی، کراچی والوں کو سستی بجلی ملے گی

سپرا کی منظور دے دی گئی، رواں ماہ نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان
سندھ حکومت کے الیکٹرک کا متبادل لے آئی، کراچی والوں کو سستی بجلی ملے گی

ویب ڈیسک

|

13 Aug 2025

کراچی: صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ اسمبلی نے باضابطہ طور پر سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (SEPRA) کی منظوری دے دی، جس کے تحت کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس اتھارٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن رواں ماہ کے آخر تک جاری ہونے کی توقع ہے۔

وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کے مطابق، اس اقدام سے سندھ کو اپنے بجلی کے نرخ خود مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا، جو کے-الیکٹرک کے موجودہ نرخوں سے کافی کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (STDC) کے تحت، صوبہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے آزاد ہو کر اپنی بجلی پیدا اور تقسیم کرے گا۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد کراچی کے صنعتوں اور رہائشیوں کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ SEPRA کے تحت پہلے چار گرڈز کے ذریعے جلد ہی بجلی کی فراہمی شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت کے-الیکٹرک کے بجلی کے نرخ اور قیمتیں نیپرا کے ذریعے طے کی جاتی ہیں۔ تاہم، وزیر ناصر حسین شاہ نے یہ نہیں بتایا کہ نئی سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (SEPRA) اس کردار کو کس طرح سنبھالے گی۔ پاکستان کے پاور سیکٹر کا ایک بڑا حصہ اب بھی مہنگے درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کرتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!