اسلام آباد میں تجاوزات کے نام پر مسجد شہید، حکومت کا شدید ردعمل پر آپریشن روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں تجاوزات کے نام پر مسجد شہید، حکومت کا شدید ردعمل پر آپریشن روکنے کا فیصلہ

علما کرام نے مسجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کردیا، جبکہ حکومت نے بھی 48 گھنٹوں میں تعمیر دوبارہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد میں تجاوزات کے نام پر مسجد شہید، حکومت کا شدید ردعمل پر آپریشن روکنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2025

اسلام آباد کے راول ڈیم کے پاس انتظامیہ نے مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہید کردیا، شدید ردعمل پر حکومت نے انسداد تجاوزات آپریشن روکنے اور مسجد کی 48 گھنٹوں میں دوبارہ تعمیر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راول ڈیم کے پاس شہید کی گئی مسجد مدنی کو راتوں رات انتظامیہ نے تجاوزات قرار دیتے ہوئے مسمار کیا۔

مسجد مسمار ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوئی جس نے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔

علما نے موقع پر کھڑے ہوکر مسجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا اور وزیر داخلہ کے خلاف سخت بیانات دیے۔ شرکا کے مطابق مسجد کو شہید کر کے درخت لگادیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شہید کی جانے والی جامع مسجد مدنی کی دوبارہ بنیاد رکھ دی جبکہ کھلے مقام پر نماز بھی ادا کر کے علما نے دوبارہ مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی جمعیت علما اسلام کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کامیابی سے طے پاگئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!