سعودی وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سعودی وفد میں وزیر ماحولیات انجینئرعبد الرحمان عبد المحسن الفضلی بھی شامل ہیں
سعودی وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Webdesk

|

15 Apr 2024

 اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد کا استقبال وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔ سعودی وفد میں وزیر ماحولیات انجینئرعبد الرحمان عبد المحسن الفضلی بھی شامل ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد ہوا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے مابین سرمایہ کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائینگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے میٹینگز کر کے روڈ میپ طے کرے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!