قومی مذاکراتی کمیٹی کا مذاکرات کیلیے بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ
Webdesk
|
7 Jan 2026
اسلام آباد: قومی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کیلیے بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے علاوہ ملک کی باقی دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔
مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مذاکرات کی وقت کی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ اس کے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کی طرف سے نواز شریف، آصف زرداری، شہباز شریف مذاکرات کا اختیار دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے مذاکرات کیلیے امیدواروں کے اعلان کے بعد نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی اپوزیشن کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کمیٹی تشکیل دے گی۔
فورم نے مطالبہ کیا کہ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لیے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے جبکہ بشری بی بی یاسمین راشد کو رہا اور میڈیا پر سنسرشپ ختم کی جائے۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے نامزد کردہ اراکین کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف تعینات کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Comments
0 comment