پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن نے سینیٹر، اپوزیشن لیڈر سمیت 3 اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن نے سینیٹر، اپوزیشن لیڈر سمیت 3 اراکین کو نااہل قرار دے دیا

سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی وزیرآباد 9 مئی فیصلے کی وجہ سے نااہل، تینوں نشتیں خالی
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن نے سینیٹر، اپوزیشن لیڈر سمیت 3 اراکین کو نااہل قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

28 Jul 2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے تین اہم اراکین بشمول اپوزیشن لیڈر پنجاب کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سانحہ 9 مئی میں سزا یافتہ ہونے پر سینیٹر اعجاز چوہدری،احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں لکھا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال کی سزا سنائی ہے۔

اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے اپوزیشن لیڈر پنجاب احمد خان بھچر کو نااہل قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کے بعد دونوں نااہل قرار پائے جبکہ الیکشن کمیشن نے تینوں نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!