2 hours ago
پنکی نے 800 کسٹمرز کے نام بتائے، لوگوں کی عزت نفس کیلیے کسی کے سامنے نہیں لیں گے، وزیر داخلہ
پنکی اب معاشرتی مسئلہ بن چکی ہے، پنجار
ویب ڈیسک
|
18 May 2026
سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ منشیات ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکی ہے۔
ان کے مطابق پنکی میڈیا میں خود کو نمایاں کرتی رہی اور بار بار گرفتاری کا چیلنج بھی دیتی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پنکی کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اس نے دورانِ تفتیش 800 سے زائد گاہکوں کا ذکر کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت لوگوں کی عزتِ نفس مجروح نہیں کرنا چاہتی، اس لیے منشیات کے استعمال میں ملوث بچے اور بچیوں کے نام عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment