پاک فوج کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا جس میں 11 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

Webdesk

|

22 Apr 2024

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا جس میں 11 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا جس میں 11 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

اس آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10 دہشتگرد مارے گئے۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی جس فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشتگرد فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آپریشنز کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے مقامی افراد کی حمایت حاصل تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!