پاک بھارت جنگ کے دوران 7 جہاز تباہ ہوئے، ٹرمپ

پاک بھارت جنگ کے دوران 7 جہاز تباہ ہوئے، ٹرمپ

دنیا بھر میں 7 جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے، امریکی صدر
پاک بھارت جنگ کے دوران 7 جہاز تباہ ہوئے، ٹرمپ

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران 7 طیارے گرائے گئے جبکہ میں دونوں ممالک کی تجارت کے بدلے جنگ رکوا دی تھی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں 7 طیارے گر گئے تھے اور صورتحال جوہری جنگ تک پہنچ سکتی تھی۔

ٹرمپ نے فخر سے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں 7 جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں نے صاف کہا کہ اگر تم لوگ لڑتے رہو گے تو میں تجارت نہیں کروں گا، جس کے بعد جنگ رک گئی۔

صدر ٹرمپ نے غزہ کے اسپتال پر حالیہ اسرائیلی بمباری سے 5 صحافیوں کی ہلاکت کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ اب یہ جنگ بند ہو جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس صورتحال پر خوش نہیں ہیں اور دوبارہ ایسا منظر نہیں دیکھنا چاہتے، لہٰذا امن کی طرف جانا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکی پرچم نذر آتش کیے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسے آزادی اظہار قرار دینا بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ میرے دور میں کیے گئے آپریشن میں ہر میزائل اپنے نشانے پر لگا اور ہم نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!