نویں جماعت کا پرچہ پہلے ہی روز لیک، امتحانی مراکز پر کھلے عام چیٹنگ

نویں جماعت کا پرچہ پہلے ہی روز لیک، امتحانی مراکز پر کھلے عام چیٹنگ

کراچی بورڈ نے پیپر لیک ہونے پر خود کو بری الذمہ کرلیا
نویں جماعت کا پرچہ پہلے ہی روز لیک، امتحانی مراکز پر کھلے عام چیٹنگ

ویب ڈیسک

|

7 May 2024

کراچی بورڈ کے تحت ہونے والی نویں جماعت کے امتحانات کے پہلے ہی روز متعلقہ مضمون کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

ذرائع نے منگل کو بتایا کہ کراچی میں سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے سالانہ امتحان 2024 (میٹرک کے امتحانات) آج شروع ہونے کے بعد نویں جماعت کا کمپیوٹر پیپر امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا تھا۔

 تاہم، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (بی ایس ای کے) کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا کہ امتحانی مراکز سے پیپر لیک ہونے کی صورت میں بورڈ ذمہ دار نہیں ہے۔

 دوسری جانب ترجمان نے کہا کہ تعلیمی بورڈ اس بات کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا پیپر جعلی تھا یا اصلی۔

 میٹرک کے امتحانات میں نقل پر قابو پانے کے لیے حکام نے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔ لیکن، کوششیں رائیگاں گئیں کیونکہ پیپر سوشل میڈیا پر فیس بک اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے لیک ہو گیا

 تعلیمی حکام نے سالانہ امتحانات میں حصہ لینے والے 368,000 امیدواروں کے لیے 504 امتحانی مراکز کا انتظام کیا ہے، جن میں 265 لڑکیوں اور 239 لڑکوں کے لیے ہیں۔

 پرچے دو شفٹوں میں کرائے جائیں گے، سائنس گروپ کے پیپرز صبح کی شفٹ میں ہوں گے، جبکہ جنرل گروپ کے پرچے دوسری شفٹ میں ہوں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!