ملک بھر میں حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

ملک بھر میں حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

فیصل آباد کے عازمین حج لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔
ملک بھر میں حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

Webdesk

|

18 Apr 2024

اسلام آباد: ملک بھر میں حج 2024 کے انتظامات مکمل کرکے حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہیگا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق  پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ فیصل آباد کے عازمین  حج لاہور ائیرپورٹ  سے سعودی عرب  جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور  ملتان ائیرپورٹس  پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا۔کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور  رحیم یارخان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہوگا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس رواں سال بھی ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والیعازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت 3 نجی ائیرلائن حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی۔عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سیحاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!