لاہور: بسنت سے قبل 271 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی

لاہور: بسنت سے قبل 271 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی

ٹیکسالی گیٹ میں 57 عمارتیں خطرناک پائی گئیں۔
لاہور: بسنت سے قبل 271 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی

Webdesk

|

27 Oct 2026

لاہور: بسنت 2027 کے پیش نظر اندرون شہر لاہور کی خطرناک عمارتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حکام کے مطابق اندرون شہر کے 5 وارڈز میں تقریبا 10 ہزار عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران 271 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 95 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی ہوئی، جبکہ ٹیکسالی گیٹ میں 57 عمارتیں خطرناک پائی گئیں۔

 اسی طرح اکبری گیٹ اور دہلی گیٹ پر مشتمل وارڈ میں 52، بھاٹی گیٹ میں 43 اور یکی گیٹ میں 24 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اندرون لاہور کے مجموعی طور پر 9 وارڈز میں تقریبا 22 ہزار عمارتیں موجود ہیں۔ پانچ وارڈز کا سروے مکمل ہونے کے بعد باقی چار وارڈز میں عمارتوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

بسنت 2027 سے قبل خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کی حفاظت اور ممکنہ حادثات سے بچا کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!