خیبرپختونخوا سیلاب میں اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی

خیبرپختونخوا سیلاب میں اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی

بونیر میں بھی جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے
خیبرپختونخوا سیلاب میں اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2025

خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 385 افراد جاں بحق اور 182 زخمی ہو چکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی رپورٹ کے مطابق، جانی نقصان کے علاوہ 1,398 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 368 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں 294 مرد، 52 خواتین اور 34 بچے شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں 145 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ تباہی ضلع بونیر میں ہوئی ہے، جہاں 228 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی جیسے اضلاع بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع یا معلومات کے لیے مفت ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!