کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا ملازم مسافروں کا سامان چوری کے الزام میں گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا ملازم مسافروں کا سامان چوری کے الزام میں گرفتار

پی آئی اے ملازم کو اے ایس ایف نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا ملازم مسافروں کا سامان چوری کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2025

کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ایک ملازم کو مسافروں کے سامان سے قیمتی اشیاء چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا جب وہ ایک مسافر کے بیگ سے اشیاء چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق، ملزم پی آئی اے کے گراؤنڈ ہینڈلنگ عملے کا حصہ تھا اور اسے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ مسافروں کی جانب سے سامان سے قیمتی اشیاء غائب ہونے کی شکایات میں اضافے کے بعد اے ایس ایف نے کارروائی کی۔ 

گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے چوری شدہ اشیاء برآمد ہوئیں، جن میں الیکٹرانک آلات اور دیگر قیمتی چیزیں شامل تھیں۔

اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس واقعے میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں یا نہیں۔

 پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں اور ملزم کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے

گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!