جے یو آئی کی بنوں آپریشن کی مخالفت، بڑا اعلان کردیا

جے یو آئی کی بنوں آپریشن کی مخالفت، بڑا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف سربکف آپریشن صبح سے شروع ہوا ہے
جے یو آئی کی بنوں آپریشن کی مخالفت، بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2025

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باجوڑ میں فوجی آپریشن کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

پارٹی کے ترجمان اسلم غوری نے زور دیا ہے کہ ایسے آپریشنز سے عوام متاثر ہوتے ہیں جبکہ دہشت گرد محفوظ رہتے ہیں۔ میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اسلم غوری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چند دن قبل تو آپریشن کی مخالفت کی تھی لیکن اب اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ "دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے عوام متاثر اور دہشت گرد کیوں محفوظ رہتے ہیں؟"

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ "طاقت کے ذریعے نہ پہلے مسائل حل ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔" جے یو آئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ باجوڑ میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار خود عوام ہوئے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "عوام کبھی دہشت گردوں کے ہاتھوں مشکل میں ہوتے ہیں تو کبھی حکومت کے ہاتھوں۔"

جے یو آئی نے ماضی میں کیے گئے آپریشنز کے حوصلہ افزا نتائج نہ نکلنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام باجوڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آپریشن کے نام پر عوام پر ہونے والے ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔

ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں صبح سے آپریشن سربکف جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو ہلاکتیں اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی اور زخمیوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!