نیپال میں ایک اور تباہ کن سیلاب سے تباہی

نیپال میں ایک اور تباہ کن سیلاب سے تباہی

نیپال جو گزشتہ کچھ ماہ سے تباہ کن سیلابوں اور زلزلوں کی زد میں ہے۔
نیپال میں ایک اور تباہ کن سیلاب سے تباہی

Webdesk

|

12 Oct 2026

نیپال میں ایک اور منہ زور سیلاب نے تباہی مچا دی گورکھا ضلع میں سیلابی ریلا اپنے ساتھ پورا بازار بہا لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال جو گزشتہ کچھ ماہ سے تباہ کن سیلابوں اور زلزلوں کی زد میں ہے۔ اس کو ایک بار پھر تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے اور گزشتہ روز آنے والے سیلابی ریلے نے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے کے باعث دریا کا بہاو رکنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں سلیری بازار مکمل طور پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا جب کہ جگت بازار میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

سیلابی ریلے نے علاقے میں کاروباری مراکز اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ سیلاب کی شدت سے کئی مکانات اور دو معلق پل بہہ گئے، جبکہ ایک آبی برقی پراجکٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یہ سیلاب اس وقت آیا جب لوگ سو رہے تھے۔ تاہم، نیپال کی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ لوگوں کو پہلے ہی سیلاب آنے کا خدشہ تھا، اسی لیے زیادہ تر افراد محفوظ مقامات کی تلاش میں اونچائی والے علاقوں میں منتقل ہو گئے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!