جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری اور یاسمین راشد سمیت 9 کو 10 سال قید سنادی
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک
|
22 Jul 2025
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، سمیت 6 ملزمان کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے شیر پاؤ پُل اشتعال انگیز تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم سمیت 6 ملزمان کو بری کردیا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید سمیت 9 ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی۔
اس کیس کا ٹرائل جیل میں مکمل ہوا جس میں ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ برہان معظم اور مدثر عمر رانا پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
Comments
0 comment