ہراسانی کیس میں مونس علوی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ہراسانی کیس میں مونس علوی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عدالت نے صوبائی محتسب کے فیصلے پر مزید حکم امتناع جاری کردیا
ہراسانی کیس میں مونس علوی کو عدالت سے  بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک

|

8 Aug 2025

کے الیکٹرک کے سی ای او کو ہراسانی کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے بڑا ریلیف دےدیا۔

عدالت نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں ایک دو رکنی بینچ کے سامنے اس کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی محتسب اور فریق خاتون نے عدالت میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا۔

صوبائی محتسب کے نمائندے نے عدالت سے درخواست کی کہ مونس علوی کی درخواست کو مسترد کیا جائے کیونکہ صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار سے متعلق ایک اور کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، اور اس لیے سندھ ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت نہیں کر سکتی۔

تاہم، مونس علوی کے وکیل، بیرسٹر عابد زبیری، نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے گورنر سندھ کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک گورنر اپیل پر فیصلہ نہیں کر دیتے، مونس علوی کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

عدالت نے مونس علوی کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مونس علوی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ کے پاس اپیل دائر کی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، مونس علوی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ صوبائی محتسب نے ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مونس علوی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!