حج 2026، غیررجسٹرڈ افراد سے بھی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

Webdesk
|
3 Aug 2025
کراچی: آئندہ سال حج کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا، درخواستوں کی وصولی 11 سے 16 اگست تک ہوگی۔
پاکستان میں حج 2026 رجسٹریشن سے رہ جانے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے غیررجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصولی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے، وزارت مذہبی امور نے کم درخواستوں کے خدشے پر غیررجسٹرڈ عازمین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی آج(پیر)سے شروع کی جائے گی، رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4 تا 9 اگست تک جمع کرواسکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ غیر رجسٹرڈ عازمین سے درخواستوں کی وصولی 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔
Comments
0 comment