گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، حکومتی فیصلوں پر سوال اٹھ گئے

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، حکومتی فیصلوں پر سوال اٹھ گئے

معطل کئے جانے والے ایک افسر کا گندم کی فصل کے امور کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، حکومتی فیصلوں پر سوال اٹھ گئے

Webdesk

|

30 May 2024

اسلام آباد : گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت۔ وفاقی حکومت کے فیصلوں پر سوال اٹھ گئے۔

ذرائع کے مطابق معطل کئے جانے والے ایک افسر کا گندم کی فصل کے امور کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ فوڈ کمشنر ون ڈاکٹر وسیم الحسن کو کمیٹی کی سفارشات پر معطل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر وسیم الحسن نے ان تمام امور پر وفاقی حکومت کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔ خط میں ان کا کہنا ہے کہ میری معطلی نے میرے 31 سالہ کیرئیر کو بری طرح سے متاثر کیاہے۔ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث اس صورتحال نے میری صحت کو بے حد متاثر کیا۔

وی اووفاقی حکومت کی جانب سے لکھے گئے سسپینشن لیٹر میں بڑی غلطی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹر وسیم الحسن فوڈ اینڈ سیکیورٹی میں بطور فوڈ کمشنر ون تعینات ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سسپینشن لیٹر میں سید وسیم الحسن کا عہدہ غلط درج کیا گیا۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سید وسیم الحسن کو فوڈ کمشنر ون کی بجائے فوڈ کمشنر 2 لکھ دیا ہے۔ پاسکو اور گندم کے امور فوڈ کمشنر 2 کی زمہ داریوں میں شامل ہیں جبکہ فوڈ کمشنر ون مائنر کروپس ، چاول ، دال وغیرہ شامل ہیں۔

گندم در آمد والے کیس میں سید وسیم الحسن وزرات فوڈ اینڈ سیکیورٹی میں او ایس دی تھے۔ سید وسیم الحسن کو 12 اکتوبر 2023 کو وزارت فوڈ سیکیورٹی میں او ایس ڈی بنایا گیا۔ سید وسیم الحسن کو وزارت فوڈ سیکیورٹی میں 19 مارچ 2024  میں دوبارہ فوڈ کمشنر ون تعینات کیا گیا۔

بحیثیتِ فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کا گندم کی فصل کے امور کے ساتھ تعلق نہ تھا۔ سید وسیم الحسن نے اپنی معطلی ختم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے میرے معطلی کے خط میں مجھے غلطی سے فوڈ کمشنر 2 لکھا گیا۔ بحیثیتِ فوڈ کمشنر ون میری زمہ داریوں میں مائینر کراپس یعنی دالین، سبزیاں وغیرہ شامل تھیں۔

بحیثیتِ فوڈ کمشنر ون میرا گندم کی درآمد کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا۔ 12 اکتوبر 2023 سے 19 مارچ 2024 تک میں وزارت میں بطور او ایس ڈی تعینات تھا۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ میرے ساتھ گندم کی درآمد سے متعلقہ امور پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ میری معطلی نے میرے 31 سالہ کیرئیر کو بری طرح سے متاثر کیاہے۔ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث اس صورتحال نے میری صحت کو بے حد متاثر کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!