فیصل واؤڈا کا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

فیصل واؤڈا کا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

نواز شریف کی رپورٹس گھر میں بنائی گئیں تھیں
فیصل واؤڈا کا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

ویب ڈیسک

|

9 Aug 2025

سینیٹر فیصل واوڈا کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی پلیٹلیٹس رپورٹس کے جعلی ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

یہ بیان انہوں نے سینئر صحافی کامران شاہد کے ٹاک شو میں دیا تھا اور کہا تھا کہ "ہم نے نواز شریف کی پلیٹلیٹس رپورٹس گھر پر بیٹھ کر بنائی تھیں"۔

فیصل واوڈا کے مطابق، انہوں نے اس بات کا انکشاف اس وقت کی کابینہ میٹنگ میں بھی کیا تھا اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر اور جاوید لطیف بھی اس کے گواہ ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں، سروسز ہسپتال لاہور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں ان کی صحت کو "انتہائی تشویشناک" قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد 6,000 تک گر گئی ہے، جس کی وجہ سے انہیں اندرونی اور بیرونی خون بہنے کا خطرہ ہے۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف کو علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت دی گئی تھی، جہاں وہ چار سال رہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!