ابھی 26ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
|
19 Aug 2025
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور ملک اچھا چل رہا ہے، لہٰذا کسی 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ابھی ہم 26 ویں ترمیم کو ہضم کیا جا رہا ہے۔
لندن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں شاندار کام ہو رہا ہے اور معاشی استحکام حاصل ہو چکا ہے۔
انہوں نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہمیش فالکنر سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کے حل کی ضرورت پر بھی بات کی۔
اس کے علاوہ، انہوں نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں 'اراضی ریکارڈ سروسز' اور 'ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ سسٹم' کا افتتاح کیا۔
Comments
0 comment