بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی حدود استعمال کی پابندی میں توسیع

بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی حدود استعمال کی پابندی میں توسیع

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا
بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی حدود استعمال کی پابندی میں توسیع

ویب ڈیسک

|

19 May 2026

بھارتی پروازوں کےلیےپاکستانی فضائی حدود کیں بندش میں 23جون تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نےپاکستانی فضائی حدود کی بندش سےمتعلق نیا نوٹم جاری کردیا، جس کےمطابق بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک  توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارت کے رجسٹرڈ کمرشل طیاروں سمیت فوجی طیاروں کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخلہ ممنوع ہوگا، بھارتی ائئرلائنز کے لیزپر حاصل کردہ طیارے،بھارتی افراد کی ملکیت یا آپریٹ کئے جانے والے طیارے بھی پابندی کی زد میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نےبھارتی طیاروں پرفضائی حدود میں گذشتہ سال 23 اپریل سےپابندی عائد کررکھی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!