بھارت کا پاکستان کیخلاف آپریشن سندور 2 شروع کرنے کا اعلان

بھارت کا پاکستان کیخلاف آپریشن سندور 2 شروع کرنے کا اعلان

مودی نے فوج کو اختیار دے دیا ہے، ابھی فی الحال آپریشن رکا ہوا ہے
بھارت کا پاکستان کیخلاف آپریشن سندور 2 شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

25 Sep 2025

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپریشن سندور‘‘ ختم نہیں ہوا بلکہ محض رکا ہوا ہے، اور اگر پاکستان نے مبینہ دہشت گردی جاری رکھی تو اس کے دوسرے اور تیسرے مرحلے بھی شروع کیے جاسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ 22 اپریل کے پہلگام واقعے کے بعد انہوں نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو طلب کیا، جہاں انہیں ہر وقت کارروائی کے لیے تیار رہنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کو ’’مکمل آزاد اختیارات‘‘ دے رکھے ہیں اور بھارت ہر وقت پاکستان کو جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ مئی میں پاکستانی شہروں پر حملے کے دوران بھارت کو شدید فوجی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن پاکستان نے بعد میں جنگ بندی کے لیے رابطہ کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر یہ مؤقف دہرایا کہ بھارت پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے لیکن ’’اگر پاکستان باز نہ آیا تو کارروائی ہوگی۔‘‘

بھارتی وزیر دفاع نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:“دوست بدلے جا سکتے ہیں، لیکن ہمسائے نہیں۔”

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!