عوام کے لئے خوشخبری، پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کر دیا

عوام کے لئے خوشخبری، پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کر دیا

پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر سے فروری کے لیے ہو گا۔ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کیلیے ہو گا۔
عوام کے لئے خوشخبری، پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کر دیا

Webdesk

|

8 Nov 2024

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کر دیا جس میں بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔

پاورڈویژن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔ اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائیگا۔

پیکج کا اطلاق ریفرنس بینچ مارک کے استعمال سے اوپر 25 فیصد یونٹس تک پر ہو گا۔ گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر سے فروری کے لیے ہو گا۔ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کیلیے ہو گا۔

صنعتی صارفین کو 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔کمرشل صارفین کو 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!