عمران خان کی سزا سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کی قید کو جائز و قانونی قرار دے دیا

عمران خان کی سزا سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کی قید کو جائز و قانونی قرار دے دیا

عافیہ کو قانونی طریقہ کار کے تحت سزا ہوئی ہے، نائب وزیر اعظم کا امریکی تھنک ٹینکس سے خطاب
عمران خان کی سزا سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کی قید کو جائز و قانونی قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2025

اسحاق ڈار نے عمران خان کی سزاوں کے دفاع میں امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی سزا کو جائز قرار دے دیا۔

واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں قید کو "قانونی عمل" کا نتیجہ قرار دیا۔ 

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قید کے بارے میں سوال کے جواب میں دونوں مقدمات کے درمیان مماثلت پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ڈار نے کہا کہ "ہمیں کسی چیز کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ مثال کے طور پر، اگر ہم کہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی یہاں کئی دہائیوں سے قید ہیں اور خدا جانے کب تک رہیں گی، تو یہ غیر منصفانہ ہوگا۔ اگر قانون کے مطابق عمل ہوا ہے تو یہ سب پر ہوتا ہے، کوئی استثنٰی نہیں۔"

عمرا خان کا نام لیے بغیر انہوں نے مزید کہا، "اگر آپ سیاسی رہنما ہیں تو یہ آپ کو ہتھیار اٹھانے، عوام کو اکسانے اور ملک کے سیکیورٹی اداروں پر حملے نہ کرتے ہیں اور نہ بھگت۔ یہ غداری کے سوا کچھ نہیں۔"

تاہم، ڈار کے اس بیان پر آن لائن شدید تنقید ہوئی، خاص طور پر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے، جنہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید کو جائز قرار دینے پر تنقید کی۔ ناقدین نے حکومت کے متضاد مؤقف کی نشاندہی کی، کیونکہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر عافیہ کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

جمعہ کو وزیراعظم شہباز نے ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت پاکستانی نیورو سائنٹسٹ کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ بہت سے لوگوں کا اب کہنا ہے کہ ڈار کا حالیہ بیان عافیہ کی وطن واپسی کے سفارتی کیس کو کمزور کرتا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت ٹیکساس کے فورٹ ورتھ میں واقع ایف ایم سی کارسویل، ایک وفاقی خواتین جیل میں 86 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ انہیں 2010 میں افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!