عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ ، یاسر شامی کی ضمانت منظور

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ ، یاسر شامی کی ضمانت منظور

مزلم قرار دیئے جانے پر یوٹیوبر یاسر شامی نے عدالت میں سرنڈر کیا اور درخواست ضمانت دائر کی
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ ، یاسر شامی کی ضمانت منظور

Webdesk

|

9 May 2024

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ملزم یاسر شامی کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ دانیا شاہ عدالت میں پیش ہوئی۔

مزلم قرار دیئے جانے پر یوٹیوبر یاسر شامی نے عدالت میں سرنڈر کیا اور درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے یاسر شامی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا بھی حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق عدالت نے مقدمے میں پیش نا ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تھے۔

عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی پیش نہیں ہورہے تھے۔

مقدمے میں گواہان کے بیانات قلم بند کیئے جارہے ہیں۔ مقدمے کی ملزمہ دانیا شاہ ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!