علیمہ خان نے سلمان اکرم راجہ کے ساتھ تنازع پر خاموشی توڑ دی

علیمہ خان نے سلمان اکرم راجہ کے ساتھ تنازع پر خاموشی توڑ دی

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو
علیمہ خان نے سلمان اکرم راجہ کے ساتھ تنازع پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2025

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ہمارے وکیل اور خاندان کا حصہ ہیں، اور ان کا کوئی اپنا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

علیمہ خان اور ان کی بہن عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بتایا کہ انہیں عمران خان کی سپریم کورٹ سے ضمانت کے بعد بھی ان کے بھانجوں کی گرفتاری کی سمجھ نہیں آئی۔

انہوں نے اس کارروائی کو خوف اور بچوں سے ڈرنے کی علامت قرار دیا۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عظمیٰ خان نے واضح کیا کہ عمران خان نے پارٹی کو ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا پیغام دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اور غیر قانونی نااہلیوں کو جواز مل جائے گا۔

عمران خان کا مؤقف تھا کہ پارٹی کو الیکشن کی بجائے تحریک پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ وہ انہیں جیتنے نہیں دیں گے۔ اس دوران جب ایک صحافی نے بانی کے موقف کو ان کے خاندان کا موقف قرار دیا تو علیمہ خان نے سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ میڈیا سے بات کرتی ہیں تو ان کا احترام کیا جائے، اور ایسے 'شیطانی سوالات' نہ پوچھے جائیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!