15 سال میں چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ میں 23 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ، ہاؤس رینٹ علیحدہ

ویب ڈیسک
|
13 Aug 2025
اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن 2010 سے 2024 کے دوران کئی گنا بڑھ چکی ہے، جو اب 2.39 ملین (23 لاکھ 90 ہزار) روپے ماہانہ ہے۔ 2010 میں یہ پنشن 560,000 روپے تھی۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2024 میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کے الاؤنس میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سپریم کورٹ کے ججوں کا ماہانہ ہاؤس رینٹ الاؤنس 68,000 سے بڑھ کر 350,000 روپے، اور سپریم جوڈیشل الاؤنس 428,040 سے بڑھ کر 1,161,163 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح، ہائی کورٹ کے ججوں کا ہاؤس رینٹ الاؤنس 65,000 سے 350,000 روپے اور جوڈیشل الاؤنس 342,431 سے 1,090,434 روپے کر دیا گیا ہے۔
جج کی بیوہ کو مفت بجلی، پانی، پٹرول اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
Comments
0 comment