13 اگست کو بھی تعطیل کا اعلان

13 اگست کو بھی تعطیل کا اعلان

اسلام آباد انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
13 اگست کو بھی تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک

|

12 Aug 2025

اسلام آباد انتظامیہ نے یوم آزادی سے قبل 13 اگست بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، جس سے شہریوں کو دو روز کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔

ضلعی مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور نجی ادارے 13 اور 14 اگست کو بند رہیں گے۔

تاہم، ضروری سروسز جیسے اسلام آباد میونسپل کارپوریشن، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور ہسپتالوں کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

ملک بھر میں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔ اس کے علاوہ، اس ہفتے مزید تعطیلات کا بھی امکان ہے۔ اگرچہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا چہلم، جو کہ 15 اگست بروز جمعہ کو ہے۔

وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں، تاہم صوبائی حکومتیں چہلم کے لیے مقامی چھٹی کا اعلان کر سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں، چھٹیوں کا سلسلہ جمعرات 14 اگست سے اتوار 17 اگست تک بڑھ سکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!