یوم پاکستان پر شوبز سے وابستہ ممتاز شخصیات کو بھی صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا

یوم پاکستان پر شوبز سے وابستہ ممتاز شخصیات کو بھی صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا

ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایاناز فنکار بھی شامل ہیں
یوم پاکستان پر شوبز سے وابستہ ممتاز شخصیات کو بھی  صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا

Webdesk

|

23 Mar 2024

کراچی: یوم پاکستان پر ملک کے مختلف شعبوں کی طرح شوبز سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی صدارتی ایوارڈزحاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

راحت فتح علی خان،محمود بھٹی، سجل علی، جگن کاظم،شاذیہ منظور، بلال لاشاری،عنایت حسین بھٹی اور فاخر محمود قابل ذکر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے وابستہ 397 افراد کو صدارتی وسول ایوارڈز دیئے گئے۔

حکومت پاکستان نے گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر اعزازات کی فہرست جاری کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ یوم پاکستان پر ان افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایاناز فنکار بھی شامل ہیں، جنہیں ان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر گزشتہ روزصدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔

جن ممتاز شخصیات کواعلی حکومتی اعزاز ات سے نوازا گیا ان میں نشانِ امتیازحاصل کرنے والوں میں افتخاز عارف (فن و ادب، شاعری و تحریر) شامل ہیں۔

 ہلالِ امتیازحاصل کرنے والوں میں راحت فتح علی خاں (فن، قوالی و گائیکی)،محمد احمد شاہ (فن ثقافت)، محمود احمد طاہر بھٹی (فن، فلم ڈائریکشن و فیشن ڈیزائننگ)،محمد انور مسعود (فن ادب، شاعری) شامل ہیں۔

ستارہ امتیازحاصل کرنے والوں میں قاری حافظ بزرک شاہ الازھری (فن قرات)،بلال لاشاری (فن ڈائریکشن، سینماٹوگرافی و سکرپٹ رائٹنگ)،ستیش آنند (فن فلم پروڈکشن / ڈسٹری بیوشن)،عبدالکریم بریالی (فن و ادب)،جاوید بشیر احمد (فن گائیکی)،فاخر محمود (فن گائیکی)،شبنم (فن گائیکی) شامل ہیں۔

پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں استاد گلاب خیل (فن رباب)،شازیہ منظور (فن گائیکی)،ڈھائی بائی عرف مائی دھائی (فن گائیکی)،ہمایوں خان (فن گائیکی)،مرحوم عنایت حسین بھٹی (فن اداکاری، پروڈکشن، ڈائریکشن، اسکرپٹ رائٹنگ)ذوالفقار علی عطرے (فن میوزک کمپوزنگ)،عجب گل (فن اداکاری و ڈائریکشن)،عشرت عباس (فن ڈرامہ، تھیٹر، ریڈیو اداکار) شامل تھے۔

اس کے علاوہ شاکر زیب (فن میوزک ڈائریکشن)قادر بخش مٹھو (فن کامیڈی)، مسرت کلانچوی (فن اردو و سرائیکی افسانہ اور ڈرامہ نگاری)،عدنان صدیقی (فن اداکاری، میزبان، پروڈکشن)،زبیدہ عرف نغمہ (فن فلم آرٹسٹ)مرحوم حسن عسکری (فن فلم کی ڈائریکشن و تحریر)،شیما کرمانی (فن کلاسیکی رقص اور کوریوگرافی)،نصیر بیگ مرزا (تحریر اور پروڈیوسر) کو پرائیڈ آف پر فارمنس دیا گیا۔

اس کے علاوہ باقر عباس (فن بانسری)،غلام حسین انجم (فن ادب، شاعری و تحریر)۔نذیر قیصر (فن ادب، شاعری و تحریر)،افضل احمد سید (فن ادب، شاعری و تحریر)،ہشام الدین اسیر مینگل (فن ادب، شاعری و تحریر)،حمید رضی (فن ادب، تحریر)۔احمد حسین مجاہد (فن ادب، شاعری و تحریر)،غلام عباس الیاس عباس تابش (فن ادب، شاعری)،خالد مصود خان (فن ادب، شاعری، تحریر و کالم نگار) شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں قاری وسیم اللہ امین (فن قرات)،محمد شہباز قمر (فن نعت خوانی)،سجل علی (اداکاری)، جگن کاظم (فن میزبانی و اداکاری)،عبدالبتین فاروقی (فن لوک پشتو گائیکی)،فضل وہاب درد (فن گائیکی)،استاد رستم فتح علی خان (فن کلاسیکی) کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!