صائم ایوب اور ابرار کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقا کو سیریز میں شکست دے دی
ویب ڈیسک
|
8 Nov 2025
ابرار احمد اور صائم ایوب کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 25.1 اوور میں 143 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوائنٹین ڈی کوک 53 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ محمد ابرار نے چار، نواز، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔
144 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو آغاز اچھا نہ مل سکا اور فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پھر صائم ایوب نے بابر اعظم کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور کو 65 تک پہنچایا۔
یہاں صائم ایوب 70 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، اس موقع پر میچ پاکستان کے ہاتھ میں آگیا تھا پھر بابر اعظم 27 کے انفرادی جبکہ 130 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ 5 رنز بناکر سلمان آغا بھی ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کے نندرے برگر اور بجرون فورچیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Comments
0 comment